Al-Quran-al-Kareem - Aal-i-Imraan : 48
وَ یُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَۚ
وَيُعَلِّمُهُ : اور وہ سکھائے گا اس کو الْكِتٰبَ : کتاب وَالْحِكْمَةَ : اور دانائی وَالتَّوْرٰىةَ : اور توریت وَالْاِنْجِيْلَ : اور انجیل
اور وہ اسے کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل سکھائے گا۔
وَيُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ : عیسیٰ ؑ کو تورات اور ہر کتاب بغیر پڑھے آتی تھی اور یہ سب معجزے تھے۔ (موضح) بعض مفسرین نے ”الْكِتٰبَ“ کا معنی لکھنا کیا ہے۔
Top