Al-Quran-al-Kareem - Az-Zukhruf : 6
وَ كَمْ اَرْسَلْنَا مِنْ نَّبِیٍّ فِی الْاَوَّلِیْنَ
وَكَمْ اَرْسَلْنَا : اور کتنے ہی بھیجے ہم نے مِنْ نَّبِيٍّ : نبیوں میں سے فِي الْاَوَّلِيْنَ : پہلوں میں
اور کتنے ہی نبی ہم نے پہلے لوگوں میں بھیجے۔
وکم ارسلنا من نبی فی الاولین …: اس میں رسول اللہ ﷺ کے لئے تسلی ہے اور جھٹلانے والوں کے لئے تنبیہ۔ یعنی آپ پہلے نبی نہیں جسے جھٹلایا گیا ہو اور جس کا مذاق اڑایا گیا ہو اور نہ یہ پہلے مذاق اڑانے والے ہیں ، بلکہ آپ سے پہلے لوگوں میں ہم کتنے ہی نبی بھیجے، ان کا حال بھی یہی تھا کہا ن کے پاس جو نبی آتا وہ اس کا مذاق اڑاتے تھے، مگر نہ ہم نے نصیحت کا سلسلہ ترک کیا اور نہ پیغمبروں کا سلسلہ بند کیا، تو ان کے مسرف و منکر ہونے کی وجہ سے ہم انہیں نصیحت کرنا کیوں چھوڑیں گے ؟
Top