Al-Quran-al-Kareem - Al-Fath : 13
وَ مَنْ لَّمْ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا
وَمَنْ : اور جو لَّمْ يُؤْمِنْۢ : ایمان نہیں لاتا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ : اللہ پر اور اس کے رسول پر فَاِنَّآ : تو بیشک اَعْتَدْنَا : ہم نے تیار کی لِلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے لئے سَعِيْرًا : دہکتی آگ
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہ لایا تو یقینا ہم نے کافروں کے لیے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔
ومن لم یومن باللہ و رسولہ …: اس سے معلوم ہوا کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کے متعلق براگمان رکھے، مسلمان ہونے کے باوجود مسلمانوں کے نقصان پر اور اپنی جان بچانے پر خوش ہو وہ مومن نہیں بلکہ کافر اور اللہ تعالیٰ نے ایسے کافروں کے لئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ کلمہ اسلام کہنے اور مسلمانوں کے ساتھ مسلمان بن کر رہنے کی وجہ سے دنیوی احکام میں انہیں مسلمان ہی سمجھا جائے گا، مگر آخرت میں ان کے لئے کھلے کافروں سے بھی سخت عذاب تیار ہے، فرمایا :(ان المنفقین فی الدرک الاسفل من النار) (النسائ : 135)”بیشک منافق لوگ آگ کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے۔“
Top