Al-Quran-al-Kareem - Al-Fath : 23
سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ١ۖۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا
سُنَّةَ اللّٰهِ : اللہ کا دستور الَّتِيْ : وہ جو قَدْ خَلَتْ : گزرچکا مِنْ قَبْلُ ښ : اس سے قبل وَلَنْ : اور ہرگز نہ تَجِدَ : تم پاؤگے لِسُنَّةِ اللّٰهِ : اللہ کا دستور تَبْدِيْلًا : کوئی تبدیلی
اللہ کے اس طریقے کے مطابق جو پہلے سے گزر چکا ہے اور تو اللہ کے طریقے میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پائے گا۔
(سنۃ اللہ التی قد خلت من قبل …: مراد اللہ تعالیٰ کی وہ سنت ہے جو اس کے انبیاء کو جھٹلانے والی اقوام کے بارے میں ہمیشہ سے جاری ہے کہ جب وہ حد سے گزر جاتی ہیں تو انہیں ایسی سزا دی جاتی ہے کہ انہیں کوئی حمایتی ملتا ہے نہ مددگار اور اللہ تعالیٰ کی اس سنت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ ہاں عذاب کئی سرح سے آسکتا ہے، قدرتی آفات کے ساتھ بھی جیسا کہ قوم نوح، عاد وثمود اور آل فرعون پر آیا اور مومن بندوں کے ہاتھوں بھی ، جیسا کہ فرمایا :(قاتلوھم یعذنھم اللہ بایدیکم) (التوبۃ : 13)”ان سے لڑو، اللہ انہیں تمہارے ہاتھوں سے عذاب دے گا۔“
Top