Al-Quran-al-Kareem - Adh-Dhaariyat : 10
قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَۙ
قُتِلَ : مارے گئے الْخَرّٰصُوْنَ : اٹکل دوڑانے والے
اٹکل لگا نے والے مارے گئے۔
قتل الخرصون :”خرص یخرص خرصاً“ (ن) اندازہ لگانا، اٹکل لگانا، جیسا کہ فرمایا :(ان ھو الا یخرصون) (الزخرف : 20)”وہ تو صرف اٹکلیں دوڑا رہے ہیں۔“ (خراص“ مبالغے کا فیغہ ہے، بہت اٹکل لگانے والا۔ کفار کے پاس آسمانی ہدایت کی روشنی نہیں اس لئے وہ علم اور یقین سے محروم ہیں ان کا سارا دار و مدار ظن وتخمین اور وہم پر گمان پر ہے۔ چناچہ شرک کی بنیاد سراسر گمان اور اندازوں کا انجام ہلاکت کے سوا کچھ نہیں، اسلئے فرمایا، اٹکل لگانے والے مارے گئے۔
Top