Al-Quran-al-Kareem - At-Tur : 49
وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ۠   ۧ
وَمِنَ الَّيْلِ : اور رات کے اوقات میں سے فَسَبِّحْهُ : پس تسبیح کیجیے اس کی وَاِدْبَارَ النُّجُوْمِ : اور ستاروں کے پلٹنے کے وقت
اور رات کے کچھ حصے میں پھر اس کی تسبیح کر اور ستاروں کے جانے کے بعد بھی۔
(1) ومن الیل فسبحہ : اس سے مراد مغرب اور عشاء ہے۔ (2) وادبار النجوم : اس سے مراد فجر کی فرض نماز ہے۔ بعض حضرات نے اس سے مراد فجر کی نماز سے پہلے کی دو رکعتیں لی ہیں، مگر امام طبری فرماتے ہیں کہ یہاں ”فسبحہ“ امر کا صیغہ ہے جو فرض کے لئے ہے، اس لئے اس سے مراد فرض رکعتیں ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ ان آیات میں پانچوں نمازوں کا حکم ہے، اس طرح کہ ”حین تقوم“ میں ظہر و عصر کا، ”من الیل“ میں مغرب و عشاء کا اور ”ادبار النجوم“ میں فجر کی نماز کا ذکر ہے۔ (واللہ اعلم)
Top