Al-Quran-al-Kareem - An-Najm : 17
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى
مَا زَاغَ الْبَصَرُ : نہیں کجی کی نگاہ نے وَمَا طَغٰى : اور نہ وہ حد سے بڑھی
نہ نگاہ ادھر ادھر ہوئی اور نہ حد سے آگے بڑھی۔
(مازاع البصر وما طغی :“”زاغ یزیغ زیغاً“ ٹیڑھا ہونا اور ”طغی یطغی طغیاناً“ حد سے بڑھنا۔ اس میں رسول اللہ ﷺ کے کمال ادب، تجمل اور استقامت کا بیان ہے کہ جبریل علیہ السلم کو اور اللہ تعالیٰ کی دوسری آیات کبریٰ کو دیکھتے ہوئے آپ کی نگاہ اٹھی پر مرکوز ہی ، نہ دائیں یا بائیں طرف گئی اور نہ ان سے آگے بڑھی۔
Top