Al-Quran-al-Kareem - An-Najm : 22
تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى
تِلْكَ : یہ اِذًا قِسْمَةٌ : تب ایک تقسیم ہے ضِيْزٰى : ظلم کی
یہ تو اس وقت ناانصافی کی تقسیم ہے۔
(تلک اذاً قسمۃ ضیزی :):”ضیزی“”ضاز یصیز صیزاً“ (ض) سے ”فعلی“ (فاء کے ضمہ کے ساتھ) کے وزن پر ہے جو ”افعل“ (اسم تفصیل) کی مونث ہے۔ اس کا معنی ”شدید الضیز“ (سخت ناانصافی والی ہے)۔ ”ضاد“ کے ضمہ کو ”یائ“ کی موافقت کے لئے کسرہ سے بدل دیا گیا۔ یعنی ایک تو اللہ کے لئے اولاد بتانا، پھر اپنے لئے لڑکے اور اللہ تعالیٰ کے لئے لڑکیاں پسند کرنا ، یہ تو بہت ہی سخت ناانصافی کی تقسیم ہے۔
Top