Al-Quran-al-Kareem - Ar-Rahmaan : 11
فِیْهَا فَاكِهَةٌ١۪ۙ وَّ النَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِۖ
فِيْهَا فَاكِهَةٌ ۽ : اس میں پھل ہیں وَّالنَّخْلُ : اور کھجور کے درخت ذَاتُ الْاَكْمَامِ : خوشوں والے
اس میں پھل ہیں اور کھجور کے درخت جو (خوشوں پر) غلافوں والے ہیں۔
فِیْہَا فَاکِہَۃٌ وَّالنَّخْلُ ذَاتُ الْاَکْمَامِ :”فاکھۃ“ ان پھلوں اور چیزوں کا نام ہے جو بطور خوراک نہیں بلکہ لذت اور خوشی کے لیے کھائی جاتی ہیں۔ یہ ”فکہ یف کہ“ (فرح یفرح) سے مشتق ہے ، جس کا معنی باتوں اور ہنسی وغیرہ کے ساتھ خوش وقت ہوتا ہے۔ ’ ’ فاکھۃ“ پر تنوین تکثیر و تعظیم کے اظہار کے لیے ہے۔ ”النحل“ کھجور کے درخت ، یہ اسم جنس ہے ، ایک درخت کہنا ہو تو ”نخلۃ“ کہتے ہیں۔ ”الاکمام“ ”کم“ (کاف پر کسرہ) کی جمع ہے، کھجور کے خوشے کے اوپر والا غلاف۔ یہ غفال کھایا نہیں جاتا ، اس لیے مراد خوشوں کے حسن کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے درختوں کے اوپر اور درختوں سے اترنے کے بعد بھی پھلوں کی جس طرح پیکنگ کی ہے ان میں سے ہر ایک اپنی جگہ اللہ تعالیٰ کی عظیم صناعی کا نمونہ ہے۔
Top