Al-Quran-al-Kareem - Ar-Rahmaan : 12
وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّیْحَانُۚ
وَالْحَبُّ : اور غلے ذُو الْعَصْفِ : بھس والے وَالرَّيْحَانُ : اور خوشبودار پھول
اور دانے جو بھس والے ہیں اور خوشبودار پھول۔
وَالْحَبُّ ذُوالْعَصْفِ وَالرَّیْحَانُ :”الحب“ دانے ، جیسے گندم ، چنے ، چاول وغیرہ یعنی غلہ جو انسان کی خوراک بنتا ہے۔”العصف“ دانوں کے اوپر کا چھلکا ، بھوسا ، جو جانوروں کی خوراک بنتا ہے، سورة ٔ فیل میں ہے :(کعصف ما کول) (الفیل : 5)”کھائے ہوئے بھوسے کی طرح“۔”الریحان“ خوشبو دار پودے اور پھول جو آدمی کے دماغ کو معطر کرتے ہیں۔ ”فاکھۃ“ سے وہ پھل مراد ہیں جو صرف لذت کے لیے کھائے جاتے ہیں اور ”النحل“ سے وہ پھل مراد ہے جو لذت اور خوراک دونوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور ”الحب“ سے مراد غلے وغیرہ ہیں جو خوراک کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور ”الریحان“ سے مراد جو خوشبو کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
Top