Al-Quran-al-Kareem - Ar-Rahmaan : 26
كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍۚۖ
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا : سب کے سب جو اس پر ہیں فَانٍ : فنا ہونے والے ہیں
ہر ایک جو اس (زمین) پر ہے، فنا ہونے والا ہے۔
کُلُّ مَنْ عَلَیْہَا فَانٍ :”فان“ ”فنی یقنی فنا“ (س) سے اسم فاعل ہے۔ اس سے پہلے آیت (10) میں زمین کا تذکرہ فرمایا ہے ، اس کے بعد زمین پر موجود چیزوں کا ذکر فرمایا ، جس میں جن و انس بھی شامل ہیں اور اللہ تعالیٰ کی قدرت اور نعمت کے رنگا رنگ نمونے بھی۔ اس کے بعد بتایا کہ ان میں سے کسی کو بھی بقاو دوام حاصل نہیں ، سب فنا ہونے والے ہیں۔ بقاو دوام صرف اللہ تعالیٰ کی ذات پاک کے لیے ہے۔ (دیکھئے آل عمران : 185۔ فرقان : 58) آیت کی تفسیر کے لیے دیکھئے سورة ٔ قصص (88) کی تفسیر۔
Top