Al-Quran-al-Kareem - Ar-Rahmaan : 28
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
تو تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے ؟
فَبِاَیِّ اٰلَآئِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ : زمین پر موجود ہر شخص کے فناء میں اللہ تعالیٰ کی قدرت تو ظاہر ہی ہے ، اس میں اس کی نعمت بھی ہے ، کیونکہ مرنے کے بغیر کوئی شخص اس کی جنت کا وارث نہیں بن سکتا اور نہ اس کا دیدار حاصل کرسکتا ہے۔ ایک فارسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے ؎ بے فنائے خود میسر نیست دیدار شما مے فروشد خویش را اول خریدار شما ”اپنے فنا کے بغیر تمہارا دیدار میسر نہیں ہوتا ، تمہیں خریدنے والے کو پہلے اپنا آپ بیچناپڑتا ہے“۔
Top