Al-Quran-al-Kareem - Ar-Rahmaan : 50
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِۚ
فِيْهِمَا عَيْنٰنِ : ان دونوں میں دو چشمے ہیں تَجْرِيٰنِ : بہتے ہوئے
ان دونوں میں دو چشمے ہیں، جو بہ رہے ہیں۔
فِیْہِمَا عَیْنٰـنِ تَجْرِیٰـنِ : چشمے دو قسم کے ہوتے ہیں ، ایک وہ جن سے اتنا پانی نکلتا ہے جو آگے بہنے لگتا ہے اور ندی نالے کی صورت اختیار کرلیتا ہے وہ ایک وہ جن سے پانی نکلتا ہے مگر اتنا ہی جتنا ان میں سے نکالا جاتا ہے ، جیسا کہ زمزم کا چشمہ پھوٹ کر نکلا اور ہاجرہ (علیہا السلام) نے اس کے گرد ریت وغیرہ کی منڈیر بنادی تو وہ وہیں رک گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :”اللہ ام اسماعیل پر رحم فرمائے، اگر وہ اس کے گرد منڈیر نہ بناتی تو وہ ندی کی صورت میں جاری ہوجاتا“۔ (دیکھئے ، بخاری : 2368) مطلب یہ ہے کہ ان دونوں چشموں کا پانی ایک جگہ ٹھہرا ہوا نہیں بلکہ بہہ رہا ہے۔
Top