Al-Quran-al-Kareem - Ar-Rahmaan : 62
وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ
وَمِنْ دُوْنِهِمَا : اور ان دونوں کے علاوہ جَنَّتٰنِ : دو باغ ہیں
اور ان دو (باغوں) کے علاوہ اور دو باغ ہیں۔
وَمِنْ دُوْنِہِمَا جَنَّـتٰنِ : جیسا کہ ”ولمن خاف مقام ربہ جنتن“ کی تفسیر میں گزر چکا ہے کہ پہلی دو جنتیں جن کا ذکر اوپر گزرا ، اللہ سے ہمیشہ ڈرنے والے مقربین کے لیے ہیں اور یہاں سے عام اہل ایمان یعنی اصحاب الیمین کو ملنے والی جنتوں کا ذکر ہوتا ہے ، جو کئی باتوں میں پہلی دونوں جنتوں کے ساتھ مشرک اور کئی باتوں میں ان سے کم تر ہیں۔
Top