Al-Quran-al-Kareem - Ar-Rahmaan : 68
فِیْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌۚ
فِيْهِمَا فَاكِهَةٌ : ان دونوں میں پھل ہیں وَّنَخْلٌ : اور کھجور کے درخت وَّرُمَّانٌ : اور انار
ان دونوں میں پھل اور کھجوروں کے درخت اور انار ہیں۔
فِیْہِمَا فَاکِہَۃٌ وَّنَخْلٌ وَّرُمَّانٌ :”فاکھۃ“ اسم جنس ہے ، اس میں ہر پھل آجاتا ہے۔ کھجور اور انار بھی ”فاکھۃ“ میں شامل ہیں ، مگر عرب میں ان کی کثرت اور ان کے پسندیدہ پھل ہونے کی وجہ سے انکا الگ ذکر فرمایا ہے۔ مقربین کیلئے ”من کل فاکھۃ زوجن“ اور اصحاب الیمین کے لیے ”فاکھۃ ونخل ورمان“ فرمایا۔ دونوں کا فرق واضح ہے۔
Top