Al-Quran-al-Kareem - Al-Hadid : 5
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
لَهٗ : اسی کے لیے ہے مُلْكُ : بادشاہت السَّمٰوٰتِ : آسمانوں کی وَالْاَرْضِ ۭ : اور زمین کی وَاِلَى اللّٰهِ : اور اللہ ہی کی طرف تُرْجَعُ : لوٹائے جاتے ہیں الْاُمُوْرُ : سب کام
اسی کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔
1۔ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ج : یہ جملہ آیت (2) میں گزرا ہے ، دوبارہ تاکید کے لیے لایا گیا ہے۔ 2۔ وَاِلَی اللہ ِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ :”الی اللہ“ پہلے لانے کا مطلب یہ ہے کہ تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جانے ہیں، کسی اور کی طرف نہیں ، لہٰذا وہی تمام اعمال کا فیصلہ فرمائے گا اور ان کی جزاء یا سزا دے گا۔
Top