Al-Quran-al-Kareem - Al-Mulk : 25
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
وَيَقُوْلُوْنَ : اور وہ کہتے ہیں مَتٰى : کب ہے هٰذَا الْوَعْدُ : یہ وعدہ اِنْ كُنْتُمْ : اگر ہو تم صٰدِقِيْنَ : سچے
اور وہ کہتے ہیں یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا، اگر تم سچے ہو ؟
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰی ھٰذَا الْوَعْدُ۔۔۔۔۔: ان کا یہ پوچھنا معلوم کرنے کے لیے نہیں تھا، وہ تو ماننے کو تیار ہی نہ تھے کہ ایساہو سکتا ہے۔ مسلمانوں سے ان کا یہ پوچھنا صرف طنز و استہزاء کے لیے تھا۔
Top