Al-Quran-al-Kareem - Al-A'raaf : 97
اَفَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا بَیَاتًا وَّ هُمْ نَآئِمُوْنَؕ
اَفَاَمِنَ : کیا بےخوف ہیں اَهْلُ الْقُرٰٓي : بستیوں والے اَنْ : کہ يَّاْتِيَهُمْ : ان پر آئے بَاْسُنَا : ہمارا عذاب بَيَاتًا : راتوں رات وَّهُمْ : اور وہ نَآئِمُوْنَ : سوئے ہوئے ہوں
تو کیا بستیوں والے بےخوف ہوگئے کہ ہمارا عذاب ان پر راتوں رات آجائے اور وہ سوئے ہوئے ہوں۔
اَفَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰٓي۔۔ : یعنی اللہ کا عذاب ان کے بیخبر سونے کی حالت میں بھی آسکتا ہے اور عین دوپہر جاگتے ہوئے مصروفیت کی صورت میں بھی آسکتا ہے، کوئی یہ نہ سمجھے کہ دن ہو تو اس کا مقابلہ کرلیں گے۔ (بقاعی)
Top