Al-Quran-al-Kareem - Al-Anfaal : 40
وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَوْلٰىكُمْ١ؕ نِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ
وَاِنْ : اور اگر تَوَلَّوْا : وہ منہ موڑ لیں فَاعْلَمُوْٓا : تو جان لو اَنَّ : کہ اللّٰهَ : اللہ مَوْلٰىكُمْ : تمہارا ساتھی نِعْمَ : خوب الْمَوْلٰى : ساتھی وَنِعْمَ : اور خوب النَّصِيْرُ : مددگار
اور اگر وہ منہ موڑ لیں تو جان لو کہ یقینا اللہ تمہارا دوست ہے، وہ اچھا دوست اور اچھا مددگار ہے۔
وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ مَوْلٰىكُمْ : یعنی اگر وہ مسلمانوں کو ستانا اور ان سے لڑنا ترک نہ کریں تو یقیناً اللہ دشمنوں کے خلاف تمہارا دوست اور یارو مددگار ہے۔ نِعْمَ الْمَوْلٰى وَنِعْمَ النَّصِيْرُ : اور جس کا دوست اور یارو مددگار وہ ہو تو وہ بہت اچھا دوست اور بہت اچھا مددگار ہے، پھر اس پر کون غالب آسکتا ہے ؟ دیکھیے سورة محمد (10، 11)۔
Top