Anwar-ul-Bayan - Yunus : 96
اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ
اِنَّ الَّذِيْنَ : بیشک وہ لوگ جو حَقَّتْ : ثابت ہوگئی عَلَيْهِمْ : ان پر كَلِمَتُ : بات رَبِّكَ : تیرا رب لَا يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان نہ لائیں گے
بیشک جن لوگوں پر آپ کے رب کی بات ثابت ہوچکی ہے وہ ایمان نہ لائیں گے۔
پھر فرمایا (اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْھِمْ کَلِمَتُ رَبِّکَ لاَ یُؤْمِنُوْنَ ) بلاشبہ جن لوگوں کے بارے میں آپ کے رب کی یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے وہ کبھی ایمان لانے والے نہیں ہیں۔
Top