Anwar-ul-Bayan - An-Nahl : 109
لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ
لَا جَرَمَ : کچھ شک نہیں اَنَّهُمْ : کہ وہ فِي الْاٰخِرَةِ : آخرت میں هُمُ : وہ الْخٰسِرُوْنَ : خسارہ اٹھانے والے
لازمی بات ہے کہ آخرت میں یہ لوگ تباہ کاروں میں سے ہوں گے
(جَرَمَ اَنَّھُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ ھُمُ الْخٰسِرُوْنَ ) (یہ بات لازمی ہے کہ یہ لوگ آخرت میں بالکل ہی تباہ ہوں گے) نہ صرف یہ کہ جنت سے محروم ہوں گے جس کا ایمان والوں سے وعدہ ہے بلکہ دوزخ کے دائمی عذاب میں داخل کردئیے جائیں گے ظاہر ہے کہ یہ سب سے بڑی تباہ کاری ہے۔
Top