Anwar-ul-Bayan - An-Nahl : 127
وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ
وَاصْبِرْ : اور صبر کرو وَمَا : اور نہیں صَبْرُكَ : تمہارا صبر اِلَّا : مگر بِاللّٰهِ : اللہ کی مدد سے وَلَا تَحْزَنْ : اور غم نہ کھاؤ عَلَيْهِمْ : ان پر وَلَا تَكُ : اور نہ ہو فِيْ : میں ضَيْقٍ : تنگی مِّمَّا : اس سے جو يَمْكُرُوْنَ : وہ فریب کرتے ہیں
اور آپ صبر کیجیے اور آپ کا صبر کرنا بس اللہ ہی کی توفیق ہے، اور ان پر غم نہ کیجیے اور یہ لوگ جو کچھ تدبیر کرتے ہیں اس کے بارے میں تنگ دل نہ ہوجائیے
پھر فرمایا (وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُکَ اِلَّا باللّٰہِ ) (اور آپ صبر کیجیے اور آپ کا صبر کرنا صرف اللہ ہی کی توفیق سے ہے) (وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْھِمْ ) (اور مخالفت کرنے والوں پر غم نہ کیجیے) (وَ لَا تَکُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْکُرُوْنَ ) (اور یہ لوگ جو تدبیریں کرتے ہیں ان کے بارے میں تنگ دل نہ ہوجائیے) آپ اپنا کام جاری رکھیں ان کی تدبیریں دھری رہ جائیں گی۔
Top