Anwar-ul-Bayan - Al-Ankaboot : 57
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١۫ ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ
كُلُّ نَفْسٍ : ہر شخص ذَآئِقَةُ : چکھنا الْمَوْتِ ۣ : موت ثُمَّ اِلَيْنَا : پھر ہماری طرف تُرْجَعُوْنَ : تم لوٹائے جاؤ گے
ہر نفس موت کو چکھنے والا ہے، پھر تم ہماری طرف لوٹائے جاؤ گے۔
ہر جان کو موت چکھنی ہے اللہ تعالیٰ شانہ نے دونوں باتوں کا جواب دے دیا، اول تو یہ فرمایا (کُلُّ نَفْسٍ ذَآءِقَۃُ الْمَوْتِ ) کہ ہر جان کو موت چکھنی ہے کہیں بھی رہو موت اپنے مقرر وقت پر آجائے گی پھر موت سے کیا ڈرنا اور اس کے لیے ہجرت کو چھوڑنے کے کیا معنی ؟ (ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ ) (پھر موت کے بعد ہمارے پاس آؤ گے) اگر ہجرت کرلی تو اس کا اجر پاؤ گے، اور اگر بالفرض ہجرت نہ کی تو سزا ملے گی۔
Top