Anwar-ul-Bayan - Faatir : 34
وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ١ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَكُوْرُۙ
وَقَالُوا : اور وہ کہیں گے الْحَمْدُ : تمام تعریفیں لِلّٰهِ : اللہ کے لیے الَّذِيْٓ : وہ جس نے اَذْهَبَ : دور کردیا عَنَّا : ہم سے الْحَزَنَ ۭ : غم اِنَّ : بیشک رَبَّنَا : ہمارا رب لَغَفُوْرٌ : البتہ بخشنے والا شَكُوْرُۨ : قدر دان
اور وہ کہیں گے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہم سے غم کو دور فرما دیا۔ بلاشبہ ہمارا رب بڑا بخشنے والا ہے خوب قدر دان ہے،
اس کے بعد اہل جنت کے شکر گزاری کے کلمات نقل فرمائے (وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَذْھَبَ عَنَّا الْحَزَنَ ) (اور وہ لوگ کہیں گے کہ اللہ کے لیے سب تعریف ہے جس نے ہم سے غم کو دور فرما دیا) (اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ) (بلاشبہ ہمارا رب بہت بخشنے والا ہے) اس نے ہمارے گناہوں کو اور لغزشوں کو بخش دیا۔ (شَکُوْرٌ) (بڑا قدر دان ہے) ہماری نیکیوں کی قدر دانی فرمائی اور وہ وہ نعمتیں عطا فرمائیں جن کے ہم بالکل مستحق نہ تھے۔
Top