Anwar-ul-Bayan - Yaseen : 58
سَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ
سَلٰمٌ ۣ : سلام قَوْلًا : فرمایا جائے گا مِّنْ : سے رَّبٍّ رَّحِيْمٍ : مہربان، پروردگار
مہربان رب کی طرف سے ان پر سلام ہوگا۔
اور ان سب سے بڑھ کر یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلام آئے گا جسے (سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ) فرما کر بتایا ہے، کیا کہنے ان بندوں کے لیے کہ ان کے رب کا سلام آئے۔ حضرت جابر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اس کے درمیان کہ اہل جنت اپنی نعمتوں میں ہوں گے اچانک ایک نور کی چمک ہوگی اوپر کو اپنے سر اٹھائیں گے تو دیکھیں گے کہ رب جل شانہٗ نے ان پر توجہ فرمائی ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہوگا۔ (اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْجَنَّۃِ ) (مشکوٰۃ المصابیح ص 502 از ابن ماجہ)
Top