Anwar-ul-Bayan - Adh-Dhaariyat : 54
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ٢ۗ٘
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ : پس منہ موڑ لو ان سے فَمَآ اَنْتَ : پس نہیں آپ بِمَلُوْمٍ : جن پر ملامت کی جائے
سو آپ ان کی طرف سے اعراض کیجئے کیونکہ آپ پر کوئی ملامت نہیں،
عاشراً : آنحضرت ﷺ کو خطاب فرمایا ﴿فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ﴾ آپ ان کی طرف سے اعراض کریں، آپ کا کام پہنچا دینا ہے آپ نے پہنچا دیا محنت کرلی جو شخص ان میں سے ایمان نہ لائے وہ اس کی شقاوت کی بات ہے ﴿ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍٞ0054 ﴾ آپ پر کوئی الزام نہیں کہ ان کو مسلمان کیوں نہیں بنایا۔
Top