Anwar-ul-Bayan - An-Najm : 14
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى
عِنْدَ : پاس سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى : سدرۃ المنتہی کے
سدرۃ المنتہیٰ کے قریب،
﴿عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى 0014 عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰى ؕ0015 اِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشٰى ۙ0016﴾ (سدرۃ المنتہیٰ کے پاس، اس کے قریب جنت الماویٰ ہے، جبکہ سدرۃ المنتہیٰ کو لپٹ رہی تھی جو چیزیں لپٹ رہی تھیں) ۔ اس میں یہ بتایا کہ دوسری بار رسول اللہ ﷺ نے جبرائیل (علیہ السلام) کو عالم بالا میں سدرۃ المنتہیٰ کے قریب دیکھا، سدریٰ کے قریب جنت الماویٰ ہے، اس وقت سدرۃ المنتہیٰ کو عجیب عجیب حسین چیزیں لپٹ رہی تھیں۔
Top