Anwar-ul-Bayan - An-Najm : 18
لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى
لَقَدْ رَاٰى : البتہ تحقیق اس نے دیکھیں مِنْ اٰيٰتِ رَبِّهِ : اپنے رب کی نشانیوں میں سے الْكُبْرٰى : بڑی بڑی
یہ تحقیقی بات ہے کہ انہوں نے اپنے رب کی بڑی آیات کو دیکھا۔
﴿لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰيٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى 0018﴾ (رسول اللہ ﷺ نے اپنے رب کی بڑی آیات کو دیکھا) ، آیت کبریٰ سے کیا مراد ہے اس کے بارے میں صحیح مسلم صفحہ 98: ج 1 میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے نقل کیا ہے کہ اس سے جبرائیل (علیہ السلام) کا دیکھنا مراد ہے۔ ان کو وہاں سدرۃ المنتہیٰ کے قریب دیکھا ان کے چھ سو پر تھے۔ (جیسا کہ زمین والی رویت میں بھی یہی بات دیکھی تھی) ۔
Top