Anwar-ul-Bayan - Ar-Rahmaan : 6
وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ
وَّالنَّجْمُ : اور تارے وَالشَّجَرُ : اور درخت يَسْجُدٰنِ : سجدہ کر رہے ہیں
اور بےتنا کے درخت اور تنہ آور فرمانبردار ہیں
نجم اور شجرہ سجدہ کرتے ہیں : ﴿ وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ يَسْجُدٰنِ 006﴾ (اور بےتنا والا یعنی بیلدار درخت اور تنا والا درخت (جو کھڑا رہتا ہے) یہ سب اللہ تعالیٰ کے حکم کے فرمانبردار ہیں جس طرح سجدہ کرنے والا اپنے خالق کے لیے خوشی سے سجدہ کرتا ہے اس طرح یہ دونوں اللہ تعالیٰ کے اطاعت گزار ہیں، انقیاد اور فرمانبرداری کو سجدہ کرنے سے تعبیر فرمایا۔ كدو، تربوز، خربوزہ کی بیل کو النجم فرمایا اور دوسرے چھوٹے بڑے درخت جو اپنی ساق یعنی پنڈلی پر کھڑے ہوتے ہیں (جن میں موٹے درخت بھی ہوتے ہیں اور پتلے بھی) ان سب کو شجر سے تعبیر فرمایا صاحب روح المعانی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس ؓ اور حضرت ابن جبیر ؓ سے اسی طرح مروی ہے۔
Top