Anwar-ul-Bayan - At-Tawba : 21
یُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ وَ رِضْوَانٍ وَّ جَنّٰتٍ لَّهُمْ فِیْهَا نَعِیْمٌ مُّقِیْمٌۙ
يُبَشِّرُهُمْ : انہیں خوشخبری دیتا ہے رَبُّهُمْ : ان کا رب بِرَحْمَةٍ : رحمت کی مِّنْهُ : اپنی طرف سے وَرِضْوَانٍ : اور خوشنودی وَّجَنّٰتٍ : اور باغات لَّهُمْ : ان کے لیے فِيْهَا : ان میں نَعِيْمٌ : نعمت مُّقِيْمٌ : دائمی
ان کا رب اپنی طرف سے انہیں رحمت کی اور رضا مندی اور ایسے باغوں کی بشارت دیتا ہے جن میں ہمیشہ رہنے والی نعمتیں ہیں
مزید فرمایا (یُبَشِّرُھُمْ رَبُّھُمْ بِرَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَ رِضْوَانٍ وَّ جَنّٰتٍ لَّھُمْ فِیْھَا نَعِیْمٌ مُّقِیْمٌ) (ان کا رب انہیں بشارت دیتا ہے اپنی رحمت کی اور رضا مندی کی اور باغوں کی جن میں ان کے لیے دائمی نعمتیں ہوں گی)
Top