Anwar-ul-Bayan - Hud : 83
مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا هِیَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ بِبَعِیْدٍ۠   ۧ
مُّسَوَّمَةً : نشان کیے ہوئے عِنْدَ رَبِّكَ : تیرے رب کے پاس وَمَا : اور نہیں ھِيَ : یہ مِنَ : سے الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع) بِبَعِيْدٍ : کچھ دور
جن پر تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کئے ہوئے تھے اور وہ (بستی ان) ظالموں سے کچھ دور نہیں۔
(11:83) مسومۃ۔ اسم مفعول واحد مؤنث تسویم (تفعیل) مصدر۔ نشان زدہ حجارۃ کی صفت ہے۔ سیمۃ۔ سومۃ وسیما۔ علامت ۔ نشانی۔ ھی۔ ضمیر واحد مؤنث غائب حجارۃ مسومۃ کی طرف راجع ہے۔
Top