بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Anwar-ul-Bayan - Al-Hijr : 1
الٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ
الٓرٰ : الف لام را تِلْكَ : یہ اٰيٰتُ : آیتیں الْكِتٰبِ : کتاب وَ : اور قُرْاٰنٍ : قرآن مُّبِيْنٍ : واضح۔ روشن
الرا یہ (خدا کی) کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں۔
(15:1) تلک۔ اشارہ ہے ان آیات کی طرف جو اس سورة میں ہیں۔ الکتب۔ مکمل کتاب۔ ایسی کتاب جو اپنی افادیت اور جامعیت کے اعتبار سے صحیح معنوں میں کتاب کہلانے کی مستحق ہے۔ قران۔ کی تنکیر تعظیم کے لئے ہے۔ ایت قران۔ یہ آیات الکتاب کی ہیں اور قرآن مبین کی ۔ مبین۔ صفت ہے قرآن کی۔ یعنی وہ قرآن جو اپنا مدعا صاف صاف ظاہر کرتا ہے جو الرشد اور الغی کو مبین (واضح) طور پر بیان کرتا ہے۔ فارق بین الحق والباطل والحلال والحرام۔ جو حق اور باطل اور حلال و حرام میں فرق بیان کرنے والا ہے۔
Top