Anwar-ul-Bayan - Al-Baqara : 53
وَ اِذْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
وَاِذْ : اور جب آتَيْنَا : ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتَابَ : کتاب وَ : اور الْفُرْقَانَ : جدا جدا کرنے والے احکام لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَهْتَدُوْنَ : ہدایت پالو
اور جب ہم نے موسیٰ کو کتاب اور معجزے عنایت کیے تاکہ تم ہدایت حاصل کرو
(2:53) الکتب سے مراد ۔ تورات ہے۔ الفرقان کے لغوی معنی ہیں وہ چیز جس سے حق و باطل کے درمیان فرق کیا جاسکے۔ راغب اصفہانی لکھتے ہیں۔ الفرقان فرق سے ابلغ ہے کیونکہ یہ حق اور باطل کو الگ الگ کردینا کے معنی میں استعمال ہوتا ہے فرق کا لفظ عام ہے جو حق اور باطل کو الگ الگ کرنے کے لئے بھی آتا ہے اور دوسری چیزوں کے متعلق بھی آتا ہے۔ علماء کے اس کے متعلق مختلف اقوال ہیں۔ (1) الکتب اور الفرقان کے درمیان عطف تفسیری ہے اور مراد دونوں سے ایک ہی ہے۔ (2) اس سے مراد یہاں تورات اپنے احکام و شرائع کے لحاظ سے ہے۔ (3) اس سے مراد معجزات ہیں جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو عطا ہوئے تھے۔ (4) اس سے مراد وہ فتح و غلبہ ہے جو بنی اسرائیل کو حکومت فرعونی کے مقابلہ میں عطا ہوا تھا۔
Top