Anwar-ul-Bayan - Al-Baqara : 99
وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ۚ وَ مَا یَكْفُرُ بِهَاۤ اِلَّا الْفٰسِقُوْنَ
وَلَقَدْ : اور البتہ اَنْزَلْنَا : ہم نے اتاری اِلَيْکَ : آپ کی طرف آيَاتٍ : نشانیاں بَيِّنَاتٍ : واضح وَمَا : اور نہیں يَكْفُرُ : انکار کرتے بِهَا : اس کا اِلَّا : مگر الْفَاسِقُوْنَ : نافرمان
اور ہم نے تمہارے پاس سلجھی ہوئی آیتیں ارسال فرمائی ہیں اور ان سے انکار وہی کرتے ہیں جو بد کردار ہیں
(2:99) ولقد۔ واؤ عاطفہ ۔ لام تاکید کا۔ اور قد ماضی پر داخل ہوکر تحقیق کا معنی دیتا ہے۔ ما یکفربھا۔ میں ما نافیہ ہے اور ھا ضمیر واحد مؤنث غائب ایات کی طرف راجع ہے۔ الفاسقون۔ اسم فاعل جمع مذکر۔ فسق و فسوق مصدر۔ فسق فلان کے معنی ہیں کسی شخص کا دائرہ شریعت سے نکل جانا ۔ اور یہ فسق الرطب کے محاورہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی گدری کھجور کے اپنے جھلکے سے باہر نکل آنا کے ہیں۔ عام طور پر فاسق کا لفظ اس شخص کے متعلق استعمال ہوتا ہے جو احکام شریعت کا التزام اور اقرار کرنے کے بعد تمام یا بعض احکام کی خلاف ورزی کرے۔
Top