Anwar-ul-Bayan - Al-Anbiyaa : 76
وَ نُوْحًا اِذْ نَادٰى مِنْ قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ
وَنُوْحًا : اور نوح اِذْ نَادٰي : جب پکارا مِنْ قَبْلُ : اس سے پہلے فَاسْتَجَبْنَا : تو ہم نے قبول کرلی لَهٗ : اس کی فَنَجَّيْنٰهُ : پھر ہم نے اسے نجات دی وَاَهْلَهٗ : اور اس کے لوگ مِنَ : سے الْكَرْبِ : بےچینی الْعَظِيْمِ : بڑی
اور نوح (کا قصہ بھی یاد کرو) جب (اس سے) پیشتر انہوں نے ہم کو پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی
(21:76) نوحا۔ فعل مقدرہ اذکر کا مفعول ہونے کی وجہ سے منصوب ہے ای اذکر نوحا اذ نادی من قبل۔ نادی۔ ماضی واحد مذکر غائب نداء مصدر (باب مفاعلہ) اس نے پکارا (ہم کو) حضرت نوح کی ندائ (پکار) اس آیت میں مذکور ہے۔ فدعا ربہ انی مغلوب فانتصر (54:10) اس نے اپنے رب کو پکارا میں درماندہ ہوں سو تو بدلہ لے لے۔ الکرب العظیم۔ موصوف صفت۔ الکرب اسم مصدر معرفہ۔ بڑی مصیبت۔ الکرب العظیم بہت بڑی مصیبت۔
Top