Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 13
ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ۪
ثُمَّ : پھر جَعَلْنٰهُ : ہم نے اسے ٹھہرایا نُطْفَةً : نطفہ فِيْ : میں قَرَارٍ مَّكِيْنٍ : مضبوط جگہ
پھر اس کو اس کو مضبوط (اور محفوظ) جگہ میں نطفہ بنا کر رکھا
(23:13) جعلنہ۔ میں ہ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع الانسان ہے ہ اصل میں مضاف الیہ ہے جس کا مضاف محذوف ہے اصل میں جعلنا نسلہ ہے مضاف کو حذف کر کے مضاف الیہ کو اس کے قائم لایا گیا ہے۔ نطفۃ۔ اصل میں آب صافی کو کہتے ہیں مگر اس سے مراد مرد کی منی لی جاتی ہے۔ کنایہ کے طور پر موتی کو بھی نطفۃ کہا جاتا ہے۔ قرار۔ ٹھہرنے کی جگہ (یعنی رحم) آرام کی جگہ۔ قرارگاہ ۔ ٹھکانا۔ مکین۔ کون مصدر سے صفت مشبہ (باب نصر) مضبوط۔ محفوظ۔ حصین۔ علقۃ۔ جمے ہوئے خون کی پھٹکی۔ خون کی وہ پھٹکی جو اس میں لگی رہتی ہے معلق ہوتی ہے۔ مضغۃ۔ گوشت کا ٹکڑا۔ بوٹی۔ مضغ مصدر (باب فتح ونصر) بمعنی چبانا۔ مضاغ چبانے کی چیز۔ فکسونا۔ ماضی جمع متکلم کسی یکسو (باب نصر) ہم نے پہنایا۔ کسوۃ لباس۔ انشانہ۔ ماضی جمع متکلم۔ انشاء (افعال) مصدر۔ ہم نے اس کو پیدا کیا۔ ہم نے اس کی پرورش کی۔ ہ ضمیر مفعول واحد مذکر غائب الانسان کی طرف راجع ہے۔ ثم انشانہ خلقا اخر۔ پھر ہم نے اس کو ایک نئی مخلوق بنا کر پیدا کیا۔ تبارک۔ وہ بہت برکت والا ہے۔ وہ بڑی برکت والا ہے۔ تبارک مصدر (تفاعل) بمعنی بابرکت ہونا۔ ماضی واحد مذکر غائب۔ اس فعل کی ان معنوں میں گردان نہیں آتی اور صرف ماضی کا صیغہ مستعمل ہے اور وہ بھی صرف اللہ تعالیٰ کے لئے آتا ہے۔ البرکۃ کے معنی کسی شے میں خیر الٰہی ثابت ہونے کے ہیں۔ تبارک بہ۔ نیک فال لینا۔ کسی سے نیک شگون لینا۔ بارک اللہ لک وفیک وعلیک۔ اللہ تجھ کو مبارک کرے۔ فتبرک اللہ۔ پس بڑا بابرکت ہے اللہ۔ احسن۔ بہت اچھا۔ افعال التفضیل کا صیغہ واحد مذکر۔ الخلقین۔ پیدا کرنے والے۔ بنانے والے۔ اسم فاعل جمع مذکر۔ خلق کا لفظ دو معنی میں استعمال ہوتا ہے :۔ (1) کسی چیز کو کسی موجود مادے اور سابقہ مثال کے بغیر پیدا کرنا۔ ابداع الشیء من غیر اصل ولا احتذائ۔ اس معنی کے لحاظ سے یہ صفت صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کے لئے مخصوص ہے اور یہ کسی اور میں نہیں پائی جاتی۔ (2) کسی چیز کو سابقہ مادہ سے کسی موجودہ مثال کے مطابق بنا لینا۔ یہ صفت اللہ تعالیٰ کے سوا اوروں میں بھی پائی جاسکتی ہے اس کو صنعت کی صفت کہا جائے گا۔ اس لحاظ سے آیتہ ہذا میں الخالقین بمعنی الصانعین آیا ہے۔
Top