Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 2
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ
الَّذِيْنَ : اور جو هُمْ : وہ فِيْ صَلَاتِهِمْ : اپنی نمازوں میں خٰشِعُوْنَ : خشوع (عاجزی) کرنے والے
جو نماز میں عجز و نیاز کرتے ہیں
(23:2) خشعون۔ خشوع سے اسم فاعل جمع مذکر الخشوع (باب نصر) کے معنی عاجزی کرنے اور جھک جانے کے ہیں ضراعۃ کے معنی میں آتا ہے بمعنی عاجزی کرنا لیکن زیادہ تر خشوع کا لفظ جوارح اور ضراعۃ کا لفظ قلب کی عاجزی پر بولاجاتا ہے۔ ایک روایت ہے اذا ضرعت القلب وخشعت الجوارح جب دل میں فروتنی ہو تو اس کا اثر جوارح پر ظاہر ہوجاتا ہے خشعون عاجزی کرنے والے۔ زاری کرنے والے۔
Top