Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 30
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ وَّ اِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِیْنَ
اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيٰتٍ : البتہ نشانیاں وَّاِنْ كُنَّا : اور بیشک ہم ہیں لَمُبْتَلِيْنَ : آزمائش
بیشک اس (قصے) میں نشانیاں ہیں اور ہمیں تو آزمائش کرنی تھی
(23:30) ان۔ مخففہ ہے جو ان ثقیلہ سے مخفف ہو کر ان بن گیا۔ تحقیق اور ثبوت کے لئے ہے اس کے بعد لام مفتوح کا آنا لازمی ہوتا ہے جیسا کہ آیت ھذا میں ہے (لمبتلین) مبتلین اسم فاعل جمع مذکر ابتلاء (افتعال) مصدر۔ جانچنے والے۔ کھرے کھوٹے کو الگ کردینے والے۔ بلی مادہ۔
Top