Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 40
قَالَ عَمَّا قَلِیْلٍ لَّیُصْبِحُنَّ نٰدِمِیْنَۚ
قَالَ : اس نے فرمایا عَمَّا قَلِيْلٍ : بہت جلد لَّيُصْبِحُنَّ : وہ ضرور رہ جائیں گے نٰدِمِيْنَ : پچھتانے والے
فرمایا کہ تھوڑے ہی عرصے میں پیشیمان ہو کر رہ جائیں گے
(23:40) عما قلیل۔ میں عن حرف جار ہے زمان مجرور محذوف ہے قلیل صفت ہے زمان موصوف کی۔ ما زائدہ ہے عما قلیل ای عن زمان قلیل تھوڑے عرصہ کے بعد ہی۔ عنقریب ہی۔ لیصبحن۔ میں لام تاکید کے لئے ہے۔ مضارع بلام تاکید ونون ثقیلہ۔ اصباح (افعال) مصدر۔ فعل ناقص ۔ وہ ضرور ہی ہوجائیں گے۔
Top