Dure-Mansoor - An-Nisaa : 139
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ
اِلَّا : مگر عَلٰٓي : پر۔ سے اَزْوَاجِهِمْ : اپنی بیویاں اَوْ : یا مَا مَلَكَتْ : جو مالک ہوئے اَيْمَانُهُمْ : ان کے دائیں ہاتھ فَاِنَّهُمْ : پس بیشک وہ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ : کوئی ملامت نہیں
مگر اپنی بیویوں یا (کنیزوں سے) جو ان کی ملک ہوتی ہیں کہ (ان سے) مباشرت کرنے سے انھیں ملامت نہیں
(23:6) علی بمعنی من ہے۔ فانہم میںجواب شرط مقدر کے لئے ہے۔ ای فان بذلوا فروجہم لازواجہم او مائھم فانہم غیر ملومین۔ اگر اپنی شرمگاہوں کو اپنی منکوحہ بیویوں اور لونڈیوں کے ساتھ عمل میں لادیں تو ان کے لئے کوئی ملامت نہیں ہے۔ ملومین۔ اسم مفعول جمع مذکر۔ لوم مادہ ومصدر۔ ملام وملامۃ بھی مصدر ہیں۔ لام یلوم (نصر) لوما کے معنی کسی کو برے فعل پر برا بھلا کہنے اور ملامت کرنے کے ہیں لائم ملامت کرنے والا۔ ملوم ملامت کیا گیا۔ ملامت زدہ۔
Top