Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 146
اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَۙ
اَتُتْرَكُوْنَ : کیا چھوڑ دئیے جاؤگے تم فِيْ : میں مَا هٰهُنَآ : جو یہاں ہے اٰمِنِيْنَ : بےفکر
کیا جو چیزیں (تمہیں یہاں میسر) ہیں ان میں تم بےخوف چھوڑ دئیے جاؤ گے ؟
(26:146) اتترکون۔ الف استفہام انکاری کے لئے ہے تترکون مضارع مجہول جمع مذکر حاضر۔ ترک یترک (نصر) ترک مصدر کیا تم چھوڑ دئیے جاؤ گے۔ کیا تمہیں چھوڑ دیا جائے گا۔ فیما ھھنا۔ ما موصولہ ہے اور ھھنا اشارہ قریب ۔ موجودہ حالت تنعم کی طرف ہے۔ باغات، چشمے ۔ سرسبز کھیت۔ اور پر شگوفہ کھجوروں کے اشجار۔ یعنی کیا تم ان باغات و چشموں اور شاداب کھیتوں اور کھجور کے درختوں میں جن کے شگوفے بڑے نرم و نازک ہیں (عیش کرنے کے لئے) محفوظ و بےخطر چھوڑ دئیے جاؤ گے ؟ امنین : امن کی جمع بےخوف۔ مطمئن، امن میں۔
Top