Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 18
قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَۙ
قَالَ : فرعون نے کہا اَلَمْ نُرَبِّكَ : کیا ہمنے تجھے نہیں پالا فِيْنَا : اپنے درمیان وَلِيْدًا : بچپن میں وَّلَبِثْتَ : اور تو رہا فِيْنَا : ہمارے درمیان مِنْ عُمُرِكَ : اپنی عمر کے سِنِيْنَ : کئی برس
(فرعون نے موسیٰ سے) کہا کیا ہم نے تم کو کہ ابھی بچے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہیں) کی ؟
(26:18) الم نربک۔ ہمزہ استفہامیہ ہے لم نرب مضارع مجزوم نفی جحد بلم جمع متکلم۔ ک ضمیر مفعول واحد مذکر حاضر۔ کیا ہم نے تجھے پالا نہیں تھا۔ فینا۔ اپنے ہاں۔ ہمارے اپنے پاس ای فی منازلنا ہمارے گھروں میں۔ ولیدا صیغہ صفت ہے ولادۃ سے نوزائیدہ بچہ۔ سنین سنۃ کی جمع ہے سال۔ برس۔ مجازا قحط والے سالوں کو بھی سنین کہتے ہیں۔ جیسے ولقد اخذنا ال فرعون بالسنین (7:130) اور ہم نے پکڑ لیا فرعونیوں کو قحط والے سالوں میں یعنی قحط سالی میں ۔
Top