Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 198
وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَۙ
وَلَوْ : اور اگر نَزَّلْنٰهُ : ہم نازل کرتے اسے عَلٰي بَعْضِ : کسی پر الْاَعْجَمِيْنَ : عجمی (غیر عربی)
اور اگر ہم اس کو کسی غیر اہل زبان پر اتارتے
(26:198) الفائدہ : آیۃ 198-199 کو سمجھنے کے لئے یہ امر زیر نظر رہے کہ کفار کا القرآن کو منزل من اللہ تسلیم نہ کرنے ہر ایک اعتراض یہ بھی تھا کہ حضور خود عربی ہیں اور فصیح و بلیغ بھی ہیں اس لئے ان کے لئے ایسا کلام خود بنا لینا کوئی مشکل نہیں یہ ہر دو آیات اس کا رد ہیں۔ علی بعض الاعجمین۔ کسی عجمی (غیر عربی) پر۔ بعض نے عجمی اور اعجمی میں بہ فرق کیا ہے کہ عجمی غیر عربی کو کہتے ہیں اور عجمی غیر فصیح کو خواہ وہ عربی ہی ہو۔ یعنی اگر ہم یہ قرآن پر اتارتے اور وہ ان کو پڑھ کر سناتا تو بھی یہ ایمان نہ لاتے۔
Top