Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 200
كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَؕ
كَذٰلِكَ : اسی طرح سَلَكْنٰهُ : یہ چلایا ہے (انکار داخل کردیا ہے) فِيْ قُلُوْبِ : دلوں میں الْمُجْرِمِيْنَ : مجرم (جمع)
اسی طرح ہم نے انکار کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کردیا
(26:200) کذلک۔ اول کاف حرف تشبیہ ذا اسم اشارہ ( یہ۔ اس) ل علامت اشارہ بعید آخری کاف حرف خطاب واحد مذکر۔ کذلک سے اشارہ مذکورہ سابق کی طرف ہوتا ہے۔ ایسے ہی۔ اسی طرح۔ مؤنث کے لئے ہو تو کذلک آئے گا۔ اسی طرح کذلکم وکذلکن ہے۔ سلکنہ : سلکنا ماضی جمع متکلم سلک یسلک (باب نصر) سلک مصدر ہ ضمیر مفعول واحد مذکر غائب ۔ ہم نے اس کو چلایا۔ ہم نے اس کو داخل کیا ہم نے اس کو گھسایا۔ ضمیر ہ واحد مذکر غائب تکذیب و تکفیر کے لئے ہے یعنی ہم نے تکذیب و تکفیر کی عادت مجرموں کے دل میں داخل کردی ہے۔ یروا مضارع منصوب جمع مذکر غائب رویۃ (یہاں تک کہ) وہ دیکھ لیں ۔ مضارع کا نصب حتی کی وجہ سے ہے کہ اس کے بعد ان مقدرہ ہوتا ہے اور فعل مضارع کو نصب دیتا ہے۔
Top