Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 209
ذِكْرٰى١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ
ذِكْرٰي : نصیحت کے لیے وَمَا كُنَّا : اور نہ تھے ہم ظٰلِمِيْنَ : ظلم کرنے والے
تاکہ نصیحت کردیں اور ہم ظالم نہیں ہیں
(26:209) ذکری : ذکر یذکر کا مصدر ہے نصیحت کرنا۔ ذکر کرنا۔ یاد دلانا۔ پندو عظمت۔ ذکر سے زیادہ بلیغ ہے۔ یہ یا تو ضمیر منذرون (آیۃ 208) کا حال ہے کہ وہ پندو نصائح کرتے ہوئے انہیں (مشرکین) کو ڈراتے تھے۔ یا یہ خبر ہے جس کا مبتداء محذوف ہے ای ھذہ ذکری یہ پندو موعظت ہے بار بار ذکر کرکے متنبہ کرنا ہلاکت سے۔ اس صورت میں یہ جملہ معترضہ ہے یا منذرین کی صفت بمعنی ذو ذکری اصحاب تذکرہ و موعظت۔
Top