Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 21
فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِیْ رَبِّیْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ
فَفَرَرْتُ : تو میں بھاگ گیا مِنْكُمْ : تم سے لَمَّا خِفْتُكُمْ : جب میں ڈرا تم سے فَوَهَبَ لِيْ : پس عطا کیا مجھے رَبِّيْ : میرا رب حُكْمًا : حکم وَّ : اور جَعَلَنِيْ : مجھے بنایا مِنَ : سے الْمُرْسَلِيْنَ : رسول (جمع)
تو جب مجھے تم سے ڈر لگا تو میں تم میں سے بھاگ گیا پھر خدا نے مجھے نبوت و علم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا
(26:21) ففررت منکم۔ ماضی واحد متکلم فر یفر فرارا ۔تعقیب کا ہے پس میں بھاگ نکلا تم سے۔ لما۔ جب، جس وقت۔ یہاں حرف شرط بھی ہوسکتا ہے اور اسم ظرف بھی۔ وھب لی۔ ماضی واحد مذکر غائب وھب یھب (فتح) وھب وھبۃ مصدر اس نے بخشش کی۔ اس نے بخشا۔ حکما۔ علم و حکمت۔ نبوت۔ بوجہ مفعول منصوب ہے۔
Top