Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 211
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ
وَمَا يَنْۢبَغِيْ : اور سزاوار نہیں لَهُمْ : ان کو وَمَا يَسْتَطِيْعُوْنَ : اور نہ وہ کرسکتے ہیں
یہ کام نہ تو ان کو سزاوار ہے اور نہ وہ اسکی طاقت رکھتے ہیں
(26:211) ما ینبغی : ما نافیہ ہے ینبغی مضارع واحد مذکر غائب۔ انبغاء (انفعال) سے سزا وار نہیں، لائق نہیں۔ ینبغی لہ اسے چاہیے اس کے لئے مناسب ہے۔ اسے سزاوار ہے۔ فعل ماضی مستعمل نہیں۔ ما ینبغی لہم ان کو زیب نہیں۔ ان کو مناسب نہیں۔ ان کو لائق نہیں ہے۔ ما یستطیعون : ما نفی کے لئے ہے یستطیعون مضارع جمع مذکر غائب ۔ استطاعۃ (استفعال) مصدر۔ وہ قدرت نہیں رکھتے۔ وہ طاقت نہیں رکھتے۔
Top