Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 218
الَّذِیْ یَرٰىكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ
الَّذِيْ : وہ جو يَرٰىكَ : تمہیں دیکھتا ہے حِيْنَ : جب تَقُوْمُ : تم کھڑے ہوتے ہو
جو تم کو جب تم (تہجد) کے وقت اٹھتے ہو دیکھتا ہے
(26:218) تقوم مضارع واحد مذکر حاضر۔ قیام مصدر۔ (باب نصر) تو کھڑا ہوتا ہے تو اٹھتا ہے۔ ای تقوم الی الصلوۃ جب تو نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے۔ تقلبک۔ مضاف مجاف الیہ۔ تقلب بروزن (تفعیل) مصدر ہے۔ پھرنا۔ آنا جانا ۔ گھومنا۔ الٹنا پلٹنا۔ ک ضمیر واحد مذکر حاضر۔ تیرا گھومنا۔ تیرا پھرنا ۔ تیرا آنا جانا۔ تقلب منصوب بوجہ مفعول یری کے ہے۔ السجدین۔ سجدہ کرنے والے بمعنی نمازی۔ اسم فاعل کا صیغہ جمع مذکر۔
Top