Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 37
یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِیْمٍ
يَاْتُوْكَ : لے آئیں تیرے پاس بِكُلِّ سَحَّارٍ : تمام بڑے جادوگر عَلِيْمٍ : ماہر
کہ سب ماہر جادوگروں (کو جمع کر کے) آپ کے پاس لے آئیں
(26:37) یاتوک۔ مضارع مجزوم جمع مذکر غائب۔ ک ضمیر مفعول واحد مذکر حاضر وہ لائیں تیرے پاس۔ مضارع مجزوم بوجہ جواب امر ہے یعنی تو ہر کاروں کو شہروں میں بھیج تاکہ وہ لے آئیں تیرے پاس۔ سخار فعال کے وزن پر مبالغہ کا صیغہ ہے یعنی بڑا جادو گر۔ موصوف علیم ماہر صفت سحار علیم ماہر فن جادوگر۔
Top