Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 40
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ
لَعَلَّنَا : تاکہ ہم نَتَّبِعُ : پیروی کریں السَّحَرَةَ : جادوگر (جمع) اِنْ : اگر كَانُوْا هُمُ : ہوں وہ الْغٰلِبِيْنَ : غالب (جمع)
تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں
(26:40) لعلنا نتبع السحرۃ۔ (اگر ہمارے جادوگر غالب رہے یعنی یہ مقابلہ جیت گئے تو) شاید ہم جادو گروں کی راہ پر ہی رہ جائیں (اور موسیٰ کے دین سے بچ جائیں)
Top